والدہ کی شادی کا انجام دیکھ کر گھر بسانے سے خوف آتا تھا: صبا قمر

Published On 18 May,2022 12:25 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ صبا قمر نے ایک ہی انٹرویو میں متعدد انکشافات کر ڈالے ہیں جس میں شادی کے متعلق ان کی رائے بھی سامنے آئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ وہ وقت بچانے اور مداحوں کی بھیڑ سے بچنے کیلئے اکثر عبائے اور حجاب میں مارکیٹ جاتی ہیں۔ مزید کہا کہ مجھے بہت برا لگتا ہے کہ جب اس سوچ پر عمل کیا جاتا ہے کہ عورت چاہے کما کر لا رہی ہے مگر گھر بیٹھ کر کھانے والے مرد کی ہی چلتی ہے، یہی وجہ ہے میں بہت سارے لوگوں کو زہر لگتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی والدہ کی شادی کا انجام دیکھ کر انہیں شادی سے بہت خوف آتا تھا۔ صبا نے بتایا کہ ان کے مینٹور نے انہیں بہت اچھی بات کہی، پوچھنے پر مینٹور نے کہا کہ شادی سے کیوں گھبراتی ہو، زیادہ سے زیادہ طلاق ہو جائے گی، تو دوسری شادی کر لینا، زندگی ایسی ہی ہے، اور کیا پتہ شادی کامیاب ہی ہو جائے۔
 

Advertisement