لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ معروف عالم دین اور تبلیغی جماعت کے اہم رہنما مولانا طارق جمیل کے دفاع میں آ گئے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں مولانا طارق جمیل نے ایک نجی میڈیا چینل پر انٹرویو کے دوران سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ’امریکی سازش‘ کے بیانیے کو سچ قرار دیتے ہوئے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں اکرام اللہ نامی صارف کی جانب سے مولانا طارق جمیل کے حالیہ سیاسی بیان کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ انہیں تبلیغی جماعت کی شوریٰ سے نکال دیا گیا ہے۔ اور موصوف پر تبلیغی جماعت کے اجتماعات میں ہر قسم کے درس و بیان پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت کے شوری سے نکالا گیا ہے
— Ikramullah Naseem (@realikramnasim) August 8, 2022
اور موصوف پر ہر قسم کے تبلیغی جماعت کی اجتماعات میں بیان کرنے پر پابندی ہے
انکے کسی بھی فعل اور قول کو تبلیغی جماعت کے ساتھ نہ جوڑا جائے
کیونکہ انکا تبلیغی جماعت سے خارجہ کیا گیا ہے
صارف نے دعویٰ کیا کہ تبلیغی جماعت کی جانب سے کہا گیا مولانا طارق جمیل کے کسی بھی فعل اور قول کو تبلیغی جماعت کے ساتھ نہ جوڑا جائے، کیونکہ انہیں تبلیغی جماعت سے خارج کر دیا گیا ہے۔
اس پوسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے اداکار منیب بٹ نے مولانا طارق جمیل کا دفاع کرتے ہوئے لکھا کہ معروف عالم دین مسلمانوں کے دل میں ہیں، تبلیغی جماعت سے تو نکال دیا، دل سے کیسے نکالیں گے۔
Maulana musalmano k dil me hain tablighi jamaat se tu nikaldiya dil se kaisey nikaleingey @realikramnasim https://t.co/I6TZJIjEBF
— Muneeb Butt (@muneeb_butt9) August 8, 2022