ریما خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

Published On 11 August,2022 02:24 pm

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپرسٹار ریما خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام سٹوریز میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، ان تصاویر اور ویڈیوز میں اداکارہ کو مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انسٹا سٹوری پراداکارہ نے کعبہ اور اپنی تصویر کے کیپشن میں پاکستان اور اس ملک کے عوام کی ترقی کے لیے دعا بھی کی۔

ریما خان کے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد ان کے مداحوں اور شوبز شخصیات نے اداکارہ کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
 

Advertisement