لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ عروہ حسین نے زندگی میں مرد کی ضرورت کے حوالے سے رائے کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپس وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عروہ حسین مردوں کی ضرورت سے متعلق بات کر رہی ہیں۔
ویڈیو کلپ میں میزبان نے اداکارہ سے مردوں سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں عروہ کا کہنا تھا مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے خوبرو اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے کی سوچ غلط ہے زندگی گزارنے کے لیے مرد کی ضرورت پڑتی ہے کوئی چاہتا ہے مرد کیساتھ رہنا تو کوئی غلط نہیں لیکن مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔
دوران انٹرویو عروہ نے ڈراموں کی اسکرپٹنگ سمیت بچوں اور خواتین سے متعلق بنائے جانے والے ڈراموں پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔