پنکھج ترپاٹھی کی نئی فلم ’’ میں اٹل ہوں ‘‘ کا پروموشن پوسٹر جاری

Published On 26 December,2022 06:01 am

ممبئی : (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے معروف اداکار پنکھج ترپاٹھی اپنی نئی فلم میں سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کا کردار ادا کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی سالگرہ کے موقع پر ان کی زندگی پر بننے والی فلم ’’ میں اٹل ہوں ‘‘ کا پہلا پوسٹر شیئر کیا گیا ہے جس میں بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پنکھج ترپاٹھی مرکزی کردار نبھائیں گے۔

فلم کی تیاری کا اعلان اور پوسٹر سامنے آنے کے بعد پنکھج ترپاٹھی کے مداح انہیں نئے روپ میں دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں اور فلم کی ریلیز کے منتظر ہیں تاہم ان کا انتظار کسی حد تک کم ہوا ہے کیونکہ فلم کے پروموشن پوسٹر میں اداکار بلکل سابق وزیر اعظم جیسے لگ رہے ہیں۔

دوسری جانب پنکھج ترپاٹھی نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا پروموش پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا لکھا کہ ’’ نہ میں کہیں ڈگمگایا ، نہ میں کہیں سر جھکایا، میں اٹل ہوں ‘‘۔

واضح رہے کہ بھارتی ہدایتکار روی جادھو کی ہدایت کاری میں اور اتکرش نیتھانی کی تحریر کردہ یہ فلم دسمبر 2023 میں ریلیز ہوگی۔