رب کرے کوئی ایک آدھ ’’بھنسالی ‘‘ پاکستان میں بھی جنم لے : امر خان

Published On 29 December,2022 08:05 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف اداکارہ امر خان نے معروف بھارتی ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسلالی جیسا ہدایتکار پاکستان میں بھی سامنے آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ امر خان نے بھارتی ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’ گنگو بائی کاٹھیا واڑی ‘‘ سے متعلق ایک ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ رب کرے 2023 میں کوئی ایک آدھ بھنسالی بارڈر کے اس پار بھی جنم لے ورنہ ہم نے کبھی خواتین پر مبنی کامیاب اور ریکارڈ بزنس کرنے والی فلمیں نہیں بنانی‘‘۔

واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی ایک سوانحی فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا تھا فلم میں مرکزی کردار معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے ادا کیا تھا۔