لاہور : (ویب ڈیسک ) انٹر میڈیٹ کے طالبعلم نے اپنے فزکس کے پرچے میں معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کا گانا لکھ دیا جبکہ پرچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار علی ظفر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک استاد کو فزکس کا پرچہ چیک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں استاد کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’’ میں کراچی بورڈ کی فرسٹ ائیر فزکس کی کاپیز چیک کر رہا ہوں ، بچہ سمجھتا ہے کہ پیپر چیک کرنے والا اندھا ہے اور بچہ جو بھی لکھے گا چیک کرنے والا اسے نمبر دے دے گا۔
ویڈیو میں استاد کی جانب سے بچے کے پیپر کو پڑھ کر بھی سنایا گیا جس میں معروف سائنسدان نیوٹن کے متعلق بھی دلچسپ باتیں لکھی گئیں۔
دوسری جانب گلوکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیپر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ یہ وائرل ویڈیو مجھے واٹس ایپ پر موصول ہوئی ہے، میری طالبعلموں سے گزارش ہے کہ میرے گیتوں میں فزکس نہ تلاش کریں۔
یہ وائرل وڈیو وٹسُ ایپ میں موسول ہوئی۔ میری طالب علموں سے التجا ہے کہ میرے گیتوں میں physics نہ تلاش کریں اگرچہ دیکھا جائے تو physics تو اس گانے کے اشعار سمیت ہر جگہ ہی موجود ہے۔ لیکن پھر پڑھائ کے وقت پڑھائی اور اساتذہ کا احترام کریں۔ pic.twitter.com/vjl4Mbo5Pw
— Ali Zafar (@AliZafarsays) December 27, 2022
گلوکار نے مزید کہا کہ اگرچہ دیکھا جائے تو فزکس تو اس گانے کے اشعار سمیت ہر جگہ ہی موجود ہے لیکن پھر بھی پڑھائی کے وقت پڑھائی اور اساتذہ کا احترام کریں۔