بالی ووڈ کے دو خان ایک ساتھ، گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

Published On 27 December,2022 07:23 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے اداکار سلمان خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر کنگ خان شاہ رخ خان کا گلے مل کر استقبال کیا۔

بالی وڈ کے دونوں میگا اسٹارز کی ایک دوسرے گلے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ دونوں اداکاروں کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ اسٹارز کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہارکیا۔ سلمان خان اور شاہ رخ خان کے تعلقات کئی سال تک منقطع رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد اسلحہ لائسنس جاری

سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب میں سوناکشی سنہا اوردیگربالی وڈ اداکاروں نے بھی شرکت کی۔