مجھے بچے چاہئیں لیکن بچوں کی ماں نہیں: سلمان خان

Published On 27 December,2022 03:22 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے انکشاف کیا کہ وہ بچوں کے خواہش مند ہیں لیکن فی الحال وہ شادی نہیں کرنا چاہتے۔

بالی وڈ کے بھائی جان آج اپنی 57 ویں سالگرہ منارہے ہیں جس کے پیشِ نظر بالی وڈ انڈسٹری سمیت دنیا بھر سے انہیں سالگرہ کی مبارکبادیں دی جارہی ہیں، مداح ان کے پرانے قصوں اور بیانات کا تذکرہ سوشل میڈیا پر کررہے ہیں۔

سلمان اکثر ہی بچوں کے ساتھ پیار اور محبت سے پیش آتے نظر آتے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو میں بچوں کا تذکرہ کیا تھا۔

اداکار کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ  مجھے بچے چاہئیں لیکن بچوں کے ساتھ مائیں بھی آتی ہیں، مجھے بچے کی ماں نہیں چاہیے لیکن بچوں کو ماں کی ضرورت ہوتی ہے ۔

سلمان نے یہ بھی کہا  مجھے بچوں کی ماں نہیں چاہیے البتہ میرے پاس بچوں کو سنبھالنے کے لیے پورا گاؤں ہوگا ۔

خیال رہے کہ ماضی میں سلمان خان کے متعدد اداکاراؤں سے معاشقے کی خبریں سامنے آئیں لیکن انہوں نے اب تک شادی نہیں کی۔