ندا یاسر نے ڈانس گرل عائشہ کو پروگرام میں مدعو کرنے کی وجہ بتا دی

Published On 27 December,2022 01:36 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے سوشل میڈیا پر وائرل ڈانس گرل عائشہ کو اپنے پروگرام میں مدعو کرنے کی وجہ بتا دی۔

اداکارہ ندا یاسر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے وائرل سینسیشن ٹک ٹاکر عائشہ کو مدعو کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ کو بلانے پر اُن پر کافی تنقید ہوئی تھی اور لوگ میرے پیچھے پڑ گئے کہ پڑھے لکھے اور قابل لوگوں کو اپنے شو میں کیوں نہیں بلاتی۔

ندا یاسر نے کہا کہ میں نے بہت سے ایسے شو کیے جن میں پڑھے لکھے لوگوں کو بلایا مگر وہ وائرل ہی نہیں ہوتے نہ ان کی ریٹنگ آتی ہے، میں نے ایک ، شو پر متعدد لوگوں کو بلایا جو مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے تھے مگر انہیں لوگوں نے دیکھا ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی وہی دکھاتا ہے جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں، پڑھے لکھے لوگوں پر وہ ریٹنگ نہیں آتی جو وائرل لڑکیوں کو بلانے سے آتی ہے۔