ممبئی: (ویب ڈیسک) شاہ رخ خان کی نئی فلم 'پٹھان' تمام تر تنازعات کے باوجود ریلیز سے پہلے ہی 100 کروڑ روپے کی کمائی کرچکی ہے۔
بالی ووڈ کے کنگ خان 4 برس کے بعد بڑے پردے پر اپنی فلم پٹھان کیساتھ واپسی کررہے ہیں جو 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم کے او ٹی ٹی رائٹس ریلیز سے قبل ہی تقریباً 100 کروڑ روپے میں فروخت ہو چکے ہیں اور یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 270 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آگرہ میں پٹھان کیخلاف احتجاج، شاہ رخ اور دیپکا کے پتلے نذر آتش
پٹھان کے او ٹی ٹی حقوق ایمیزون پرائم نے خریدے ہیں اور فلم مارچ کے آخر یا اپریل کے اوائل میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کا "پٹھان" کے بائیکاٹ کا اعلان کرنیوالے بھارتی انتہا پسندوں کو کرارا جواب