سلیم شیخ کا اپنی بیٹی کی شادی پر ڈانس، ویڈیوز وائرل

Published On 26 December,2022 05:20 pm

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی معروف ٹی وی اداکار سلیم شیخ کی اپنی بیٹی کی شادی پر ڈانس کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئی ۔

اداکار سلیم شیخ کی ڈانس ویڈیوز کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہاہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلیم شیخ مختلف پاکستانی اور بھارتی گانوں پر ڈانس کر رہے ہیں اور ان کے ڈانس کو دیکھنے والے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

شادی کی تقریب میں شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ شرکت کی۔اس کے علاوہ جاوید شیخ، بہروز سبزواری سمیت دیگر نامور فنکاروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔