'کرولوس عثمان' آج سے پاکستان میں اردو زبان میں بھی نشر کیا جائیگا

Published On 26 December,2022 08:42 am

استنبول: (ویب ڈیسک) برادر اسلامی ملک ترکیہ کے تخلیق کردہ ڈراما سیریل ’’کرولوس عثمان‘‘ کے شائقین کیلئے بڑی خبر آ گئی۔

تاریخ، ایکشن اور ایڈونچر کے دیوانوں کیلئے ڈرامہ سیریل ’’کورولوس عثمان‘‘ کا نیا سیزن اردو زبان میں ڈب کر کے نجی ٹی وی پر پیش کیا جائے گا۔

’’کرولوس عثمان‘‘ کا چوتھا سیزن آج 26 دسمبر سے روزانہ شام 6 بجے نشر کیا جائے گا۔