سلمان خان کی 57 ویں سالگرہ، فوٹوگرافرز کے ساتھ کیک کاٹا

Published On 27 December,2022 06:12 am

ممبئی : (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان آج اپنی 57 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں سب سے زیادہ فین فالوونگ رکھنے والے اداکار سلمان خان نے اپنی 57 ویں سالگرہ اپنی چھوٹی بھانجی آیت شرما کے ساتھ منائی جو گزشتہ روز تین سال کی ہوگئی ہے۔

خان خاندان نے ماموں بھانجی کی جوڑی کی سالگرہ ایک ساتھ منانے کے لیے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جس میں پوجا ہیگڈے، کارتک آریان، سنگیتا بجلانی سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کے دیگر مشہور ناموں نے شرکت کی۔

تقریب سے قبل اپنی بہن کےگھر تقریب میں شرکت کیلئے پہنچنے پر سلمان خان نے وہاں منتظر پاپا رازی فوٹوگرافرز کے ساتھ کیک کاٹ کر بھی جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

دوسری جانب معروف اداکار کے مداح انہیں سالگرہ پر مبارکباد اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔