شاہ رخ خان کی سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ دلچسپ نوک جھوک

Published On 27 December,2022 09:09 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم پٹھان کے گانے 'جھومے جو پٹھان' کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ دلچسپ نوک جھوک ہوئی ہے۔

ایک مداح نے شاہ رخ سے سوال کیا کہ نئی فلم کا ٹریلر ریلیز کیوں نہیں کر رہے؟ اس پر شاہ رخ نے جواب دیا، ہاہا میری مرضی۔

ایک مداح نے پوچھا کہ ایسی باڈی بنانے میں کتنا وقت لگا، اس پر شاہ رخ نے جواب دیا 57 سال۔

کسی نے پوچھا چوپر اڑانا کب سیکھا؟ شاہ رخ نے جواب دیا سائیکل کی ٹریننگ کے ساتھ۔ ایک مداح نے پوچھا کہ آپ اتنے ہینڈسم کیسے ہیں؟ اس پر شاہ رخ نے جواب دیا ماں باپ کی جینز اچھی تھیں۔