شاہ رخ خان نے فلم ’’ پٹھان ‘‘ میں کام کرنے کی وجہ بتادی

Published On 28 December,2022 12:45 am

ممبئی : (ویب ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے فلم ’’ پٹھان ‘‘ میں کام کرنے کی وجہ بتا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شارخ خان نے کہا ہے کہ جب سے میں فلم انڈسٹری میں آیا ہوں، ایکشن فلم کرنے کی میری بڑی خواہش تھی، جب میں نے اور آدتیہ چوپڑا نے ایک ساتھ کام شروع کیا تو اُنہوں نے میرے لیے ایکشن فلم لکھی۔

شاہ رخ نے خان نے کہا کہ آدتیہ چوپڑا نے جب میرے ساتھ فلم ’’ پٹھان ‘‘ کے بارے بات کی تب کورونا وائرس پھیلا ہوا تھا اور ہمیں شوٹنگ کی اجازت کچھ عرصہ کیلئے ملی تاہم اس سے پہلے آدتیہ اپنا ارادہ بدلتے میں نے فوری اپنی ٹیم سے کام شروع کرنے کا کہا۔

اداکار نے مزید بتایا کہ میں نے خود کو فلم میں اپنے کردار کے مطابق ڈھالنے کیلئے سخت محنت کی اور میں اس فلم کے حوالے سے کافی پرجوش رہا۔

یاد رہے کہ ’’پٹھان ‘‘ کی ریلیز میں ابھی ایک مہینہ باقی ہے لیکن فلم کو لے کر پہلے ہی چرچےجاری ہیں اور فلم کے گانے "بے شرم رنگ" پر بھارت بھر میں احتجاج ہورہے ہیں جبکہ کئی مقامات پر فلم کو ریلیز نہ ہونے دینے کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔