لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے اقرباء پروری کے حوالے سے ایک سوشل میڈیا صارف کو دلچسپ جواب دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار نعمان اعجاز نے اپنے بیٹے زاویار نعمان کے ہمراہ اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی اس موقع پر انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ اور بہروز سبزواری بھی اپنے اپنے بیٹوں شہزاد شیخ اور شہروز سبزواری کے ساتھ موجود تھے۔
تقریب کے دوران تمام اداکاروں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر نعمان اعجاز نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ ماشاء اللہ اسے کہتے ہیں اقربا ء پروری، چلو اب سب شروع ہو جاؤ ‘‘۔
اداکار کے تبصرے پر ایک خاتون صارف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’ یہ اقربا ء پروری ہی تو ہے،جہاں انڈسری میں باصلاحیت لڑکوں کو جگہ یا ایک رول بھی نہیں مل پاتا وہاں آپ کے بچے اچھی خاصی سکرپٹ والے ڈرامے اور ٹیلی فلمز کر رہے ہوتے ہیں ‘‘۔
نعمان اعجاز نے خاتون صارف کو دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ بس ایسا ہی ہے، یہی ہوتا آیا ہے اور یہی ہوتا رہے گا ‘‘۔
یاد رہے کہ کچھ ماہ اداکار زاویار نعمان کو ایک ایوارڈ شو میں بیسٹ سینسیشن کا ایوارڈ ملنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نعمان اعجاز پر تنقید کی گئی تھی۔