راکھی ساونت کی مداحوں سے والدہ کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل

Published On 09 January,2023 08:34 pm

ممبئی (ویب ڈیسک)راکھی ساونت نے اپنی والدہ کی صحت یابی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی ، اداکارہ کی والدہ کا کینسرجسم کے مختلف حصوں میں پھیل چکا ہے۔

بگ باس سے شہرت پانیوالی بھارتی اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں آنسووں سے بے حال راکھی ساونت نے بتایا کہ وہ بگ باس میراٹھی سے واپس آئیں تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کی والدہ اسپتال میں داخل ہوگئیں ،جن کو برین ٹیومرکی تشخیص ہوئی ۔

راکھی نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ ان کی والدہ کی صحت یابی کے لیے خاص دعائیں کریں تاکہ وہ بہتر ہوجائیں، ہسپتال سے لی گئی ویڈیو میں راکھی نے اپنی والدہ کو آواز دی جس پر انہوں نے نیم بہیوشی کی حالت میں جواب بھی دیا ۔

راکھی نے جب اپنی والدہ کی صحت کے بارے میں ڈاکٹر سے دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ راکھی کی والدہ کے پھیپھڑوں تک کینسر پھیل چکا ہے، مزید رپورٹس جمعے تک آئیں گی جس کے بعد معلوم ہوسکے کہ انکی والدہ کو کتنی شعاعیں لگائی جا سکتیں ہیں ۔
 

Advertisement