کامیابی شارٹ کٹ سے نہیں ملتی ،صبر سے کام لینا پڑتا ہے: عائزہ اعوان

Published On 13 January,2023 08:35 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ عائزہ اعوان نے کہا کہ کامیابی شارٹ کٹ سے نہیں ملتی ،صبر سے کام لینا پڑتا ہے۔

پاکستانی اداکارہ عائزہ اعوان نے ایک انٹرویو میں شوبز انڈسٹری میں آنے والی نئی لڑکیوں کو اہم مشورے دیتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں آنے والی لڑکیوں کو سب سے پہلے اپنی اپروچ کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

عائزہ اعوان نے خبردار کیا کہ انڈسٹری میں داخل ہونے سے قبل لڑکیوں کر ریسرچ کرنی چاہئے کہ کون کون سے ادارے پروفیشنل طریقے سے کام کررہے ہیں اور اُن کو وہیں جاکر کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے بتایا کہ شوبز پروڈکشن کے نام سے بہت سے ادارے مارکیٹ میں موجود ہیں جو اپنے فائدے کیلئے نئے ٹیلنٹ کا استحصال کرتے ہیں، نئی لڑکیوں کو ان سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔