جدہ: (ویب ڈیسک)سعودیہ عربیہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول فنڈ نے ہالی وڈ اداکار جونی ڈیپ کی نئی فلم ’جین دُبیری‘ کی مالی سپورٹ کا اعلان کیا ہے ۔
فلم کی ڈائریکٹر فرانسیسی اداکارہ میجوین ہیں اور تاریخی واقعات پر مبنی فلم میں جونی ڈیپ اٹھارہویں صدی کے فرانسیسی بادشاہ لوئی پانزدہم کے کردار میں نظر آئیں گے۔
ریڈ سی فلم فیسٹیول فنڈ کے سی ای او محمد الترکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم میجوین کی نئی فلم ’جین دُبیری‘ کو سپورٹ کرنے پر نہایت خوش ہیں۔
The Red Sea International Film Festival today announced through the Red Sea film Foundation, they are backing the upcoming French period drama ‘Jeanne du Barry’ directed, co-written and featuring French actress and filmmaker Maïwenn.
— RedSeaFilm (@RedSeaFilm) January 12, 2023
انہوں نے کہا کہ ہم پرامید ہے کہ اس تعاون سے سعودی اور فرانسیسی سنیما کے تعلقات مضبوط ہوں گے اور یہ ان فلموں میں سے ایک ہے جس میں ہم خواتین فلم میکرز کو سپورٹ کرتے ہیں۔