امریکی گلوکارہ لیزا میری پریسلے 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Published On 14 January,2023 03:46 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی معروف گلوکار اور روک اینڈ رول میوزک کے بانی ایلوس پریسلے کی بیٹی لیزا میری پریسلے 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لیزا میری پریسلے امریکی گلوکار کی اکلوتی بیٹی تھیں، گلوکارہ کی والدہ پریسیلا پریسلے نے بتایا کہ  انکی اکلوتی بیٹی لیزا میری لاس اینجلس کے نواحی علاقے میں واقع اپنے گھر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گلوکارہ نے بدھ کو گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

یاد رہے کہ گلوکارہ لیزا میری نے اپنے کیرئیر کا آغاز2003 کی پہلی البم "ٹو وم اٹ مے کنسرن"سے کیا ،جس کے بعد ان کا دوسرا البم" ناوو اٹ "آیااور دونوں البم بل بورڈ 200 چارٹ کے ٹاپ 10 میں شامل ہوئے۔

واضح ر ہے کہ گلوکارہ لیزا میری پریسلے مائیکل جیکسن کی اہلیہ بھی رہ چکی ہیں۔