کم کارڈیشین نے شہزادی ڈیانا کے زیر استعمال رہنے والا ہار خرید لیا

Published On 19 January,2023 09:47 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک)امریکا کی معروف رئیلٹی سٹار کم کارڈیشین نے برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کے زیر استعمال رہنے والے ہیروں کے ایک ہار کو خرید لیا ہے۔

لندن میں ہونے والی نیلامی کے دوران صلیب کی شکل کے اس ہیرے کے ہار کو کم کارڈیشین نے نیلامی کے آخری 5 منٹ میں سب سے زیادہ بولی لگا کر 2 لاکھ ڈالرز میں خریدا۔

ہار کو نیلام کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اپنے حجم، رنگ اور انداز کے حوالے سے یہ ہار منفرد ہے،ہمیں خوشی ہے کہ اس ہار کو ایک اور بڑے نام کے ہاتھوں نئی زندگی مل سکے گی۔

ادارے کے مطابق اس ہار کو 1920 میں جیراڈ جیولرز نے تیار کیا تھا اور اس میں قیمتی پتھروں کو صلیب کی شکل میں لگایا گیا تھا،اس ہار کا حجم 5.4 انچ بائی 3.7 انچ ہے جس میں ہیروں کا وزن 5.25 قیراط ہے۔
 

Advertisement