ممبئی : ( ویب ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کا کہنا ہے منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم چندر شیکھر نے میرے جذبات کے ساتھ کھیل کر میری زندگی کو جہنم بنا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم سکیش چندر شیکھر کےحوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔
جیکولین فرنینڈس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میری اور شیکھر کی دن میں تین بار فون یا ویڈیو کالز پر بات ہوتی تھی اور ہم 8 اگست 2021ء تک ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔
جیکولین نے کہا کہ سکیش چندر شیکھر نے میرے جذبات کے ساتھ کھیل کر میری زندگی کو جہنم بنا دیا، شیکھر نے اپنا تعارف ہوم منسٹر کے ایک آفیسر کے طور پر کروایا، مجھے گمراہ کیا اور میرا کیریئر تباہ کر دیا۔
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ میں پنکی ایرانی کے ذریعے شیکھر سے ملی تھی وہ شیکھر کی تمام سرگرمیوں سے واقف تھیں لیکن اُنہوں نے اس بارے میں مجھے نہیں بتایا۔
انہوں نے کیرالہ اور چنئی جانے کیلئے شیکھر کا پرائیویٹ جیٹ استعمال کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔