لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ انمول بلوچ نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی بڑی سکرین پر بھی دکھائی دیں گی۔
اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ انمول بلوچ نے کہا کہ اب پاکستانی ڈراموں کا سکرپٹ پہلے کی طرح جاندار نہیں رہا، خواتین کے لیے ایک جیسے ہی کردار لکھے جا رہے ہیں، اچھے مواد کی تخلیق نہ ہونا اداکاروں کی نہیں بلکہ کہانی کاروں کی ذمہ داری ہے، اگر کہانی کار اچھا مواد لکھیں گے تو اداکار بھی اچھی اداکاری کریں گے۔
اداکارہ نے کہا کہ اب سوشل میڈیا پر تنقید سے بات آگے بڑھ چکی ہے اور شخصیات کی کردار کشی بھی جاتی ہے، صارفین تنقید کرتے ہوئے شوبز شخصیات کی اس قدر کردار کشی کرتے ہیں کہ انہیں مذہبی درس دینے لگتے ہیں۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ وہ کسی بھی صورت میں فلموں میں آئٹم سانگ میں پرفارمنس نہیں کریں گی کیونکہ آئٹم سانگز کو پاکستانی معاشرے میں پسند نہیں کیا جاتا اور عوام بھی ایسے گانوں کو قبول نہیں کرتے، اس لیے اداکاروں کو بھی وہی کام کرنا چاہئیے جو عوام میں قابل قبول ہو۔