دمشق: (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ہزاروں فالورز رکھنے والے سٹار عزیز الاحمد 27 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق شام سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا اسٹار عزیز الاحمد کو پیدائشی طور پر ہارمونز کا مسئلہ تھا جس کے باعث ان کی جسمانی افزائش رک گئی تھی۔
بیماری کے باوجود عزیر الاحمد کافی زندہ دل تھے اور سوشل میڈیا پر اپنی کامیڈی ویڈیو شیئر کیا کرتے اور دنیا کو ہنساتے تھے۔
عزیر الاحمد کے انتقال پر سوشل میڈیا صارفین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔