لندن: (ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ ادیبہ فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ بھارتی انتہاپسند پارٹی بی جے پی کے کشمیری مظالم پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔
معروف ادیبہ اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کا کہنا ہے کہ فلم" پٹھان" ایک بکواس مووی ہے جس میں نیم برہنہ لوگ ناچ ناچ کے بھارت اور دنیا کو بچا رہے ہیں، اس فلم کے ذریعے شاہ رخ خان نے بی جے پی کے کشمیرمیں مظالم چھپانے کی کوشش کی ۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے فاطمہ بھٹو کا کہنا تھا ماضی میں بالی ووڈ کے ذریعے بھارت کوسیکولر ملک ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی تھی ، لیکن نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت آنے کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری بھی سیاست کا شکار ہوگئی ہے۔
نریندر مودی کے دور حکومت میں پاکستان مخالف فلمیں بنانے کا رجحان بڑھا ہے، چین نے بغیر کسی سخت مزاحمت کے لداخ کے بڑے حصے پر قبضہ کرلیا ہے اور وہاں تعمیرات بھی جاری ہیں لیکن اس حوالے سے بھارت میں کوئی فلم نہیں بنائی گئی ۔