ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ نے محض 17 روز میں 9 سو کروڑ کا کاروبار کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلم ’پٹھان‘ اب تک بھارت میں 464 کروڑ جبکہ بیرون ممالک میں 344 کروڑ روپے کا کاروبار کر چکی ہے۔
فلم ’پٹھان 100 کروڑ کی ریس میں شامل ہونے سے تھوڑے ہی فاصلے پر ہے، ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ فلم اگلے کچھ دنوں بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن سکتی ہے۔