کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں ضمانت منظور کر لی۔
سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل سنگل بنچ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت ملزمہ دانیہ کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ دانیہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، ایف آئی اے نے ناقص تفتیش کی ہے۔
عدالت نے دانیہ کے وکیل کے دلائل پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور کر لی اور دانیہ کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
اس سے قبل سیشن عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔
یاد رہے کہ دانیہ شاہ کو دسمبر 2022 میں دعائے زہرہ کی شکایت پر لودھراں سے گرفتار کر کے کراچی منتقل کیا گیا تھا، دانیہ شاہ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں وائرل کیا ہے۔