معروف لوک گلوکار واسو خان انتقال کر گئے

Published On 24 February,2023 12:42 pm

نصیرآباد: (دنیا نیوز) معروف لوک گلوکار واسو خان انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق واسو خان سانس کی بیماری میں مبتلا تھے اور گزشتہ شب سکھرکے نجی ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔

واسو خان کی نمازجنازہ اور تدفین گوٹھ رستم گاجانی میں کی جائے گی۔

گلوکار واسو خان نے معروف سنگر شہزاد رائے کے ساتھ بھی گانے گائے جن میں واجہ، بائے بائے اور مشہور گانا اپنے الو شامل ہیں، اپنے الو میں پاکستان کی سیاسی تاریخ اور سیاسی حالات کو اجاگر کیا گیا تھا۔