شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کا قوی خان کے انتقال پر اظہار افسوس

Published On 06 March,2023 11:22 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز اندسٹری کے معروف لیجنڈری اداکار قوی خان کے انتقال پر شوبز انڈسٹری میں سوگ کا سماں چھا گیا۔

لیجنڈری اداکار کے انتقال کی خبر آتے ہی نہ صرف شوبز اندسٹری میں بلکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات غم میں ڈوب گئیں، ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔

شوبز فنکاروں کی بڑی تعداد نے مختلف سوشل میدیا پلیٹ فارم کے ذریعے مایہ ناز اداکار قوی خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے کام کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔