واپڈا نے نیشنل ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ 2023 جیت لی

Published On 07 March,2023 01:28 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) واپڈا نے نیشنل ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ 2023 جیت لی، پاکستان آرمی نے دوسری جبکہ سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

لاہور میں منعقد کی گئی چیمپئن شپ کے مقابلے تین روز تک جاری رہے، ایونٹ میں واپڈا کی تیراکوں نے 300 پوائنٹس کے ساتھ 12 گولڈ، 3سلور اور 4 کانسی کے تمغے جیتے، پاکستان آرمی نے 259 پوائنٹس کے ساتھ 5 گولڈ ، 8 سلور اور 5 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے اور سندھ کی ٹیم نے 200 پوائنٹس کے ساتھ 2 گولڈ ، 8 سلور ، اور 9 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

مقابلوں میں 500 میٹر بٹر فلائی کی فاتحہ پاکستان آرمی کی بسمہ خان، 200میٹر بریسٹ سٹروک کی فاتحہ واپڈا کی مشعل عائشہ، 400 میٹر انڈویجوئل میڈلی کی فاتحہ پاکستان آرمی کی بسمہ خان، 100 میٹرفری سٹائل کی فاتحہ واپڈا کی جہاں آرا نبی رہی۔

50 میٹر بیک سٹروک کی فاتحہ پاکستان آرمی کی بسمہ خان، 200 میٹر بٹر فلائی کی فاتحہ سندھ کی میرال حق، 100 میٹربریسٹ سٹروک کی فاتحہ واپڈا کی مشعل عائشہ حیات رہی۔