کراچی : ( ویب ڈیسک ) پاکستان سکواش کے لیجنڈ اورسابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی جہانگیر خان نے کہا ہے کہ سکواش میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور بین الاقوامی مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں کو تیار کرنے میں سپانسرز کی سرپرستی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔
لیجنڈ کھلاڑی نے کہا کہ سکواش سمیت کسی بھی کھیل کو فروغ دینے اور تسلسل کے ساتھ ایونٹس کے انعقاد میں سپانسر شپ کا کردار بنیادی ہوتا ہے کیونکہ اس سے مختلف ٹورنامنٹس کے انعقاد میں مدد ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کے کھلاڑی اسی وقت تیار ہو سکتے ہیں جب کھلاڑی اپنے کھیل پر توجہ دیں اور ٹیلنٹ اور میرٹ کو شیئر کرکے اسے بلندی پرلے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو کم عمری سے ہی جدید تربیت فراہم کرنا کھیل کی ضرورت ہے۔