پہلی میکڈونلڈز جونیئر اینڈ ویمن سکواش چیمپئن شپ کا آج سے آغاز

Published On 07 March,2023 01:05 am

کراچی : ( ویب ڈیسک ) پہلی میکڈونلڈز آل پاکستان جونیئر اینڈ ویمن سکواش چیمپئن شپ آج سے جہانگیر خان سکواش کمپلیکس پی ایس بی کراچی سینٹر میں شروع ہو گی جس میں ملک بھر سے 136 کھلاڑی شرکت کریں گے ۔

سندھ سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد عامر خان نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 136 کھلاڑیوں نے اپنی انٹریز کنفرم کی ہیں جن میں پنجاب کی 38 ، کے پی کی 24 ، سندھ کی53 ، پاکستان آرمی کے پانچ ، پاکستان ائیر فورس کی 10 ،واپڈا کے چار جبکہ ایس این جی پی ایل اور زیڈ ٹی بی ایل کا ایک، ایک کھلاڑی شامل ہے۔

چیمپئن شپ میں بوائز انڈر17،بوائز انڈر15اور بوائز انڈر 13کے علاوہ گرلز انڈر15اور ویمن کی سینئر کیٹیگری شامل کی گئی ہے، ایونٹ کے کوالیفائنگ اور مین راؤنڈز کا آج آغاز ہو جائے گا جبکہ 9مارچ کو کوارٹر فائنلز ، 10 مارچ کو سیمی فائنلز اور 11 مارچ کو تمام ایونٹس کے فائنل کھیلے جائیں گے ۔

چیمپئن شپ کے مرکزی سپانسر میکڈونلڈزہیں جبکہ کو سپانسر میں امریکن بزنس کونسل آف پاکستان شامل ہیں ، چیمپئن شپ کی انعامی رقم 5 لاکھ روپے رکھی گئی ہے ۔