انڈیا کیلئے 2 آسکر ایوارڈ، شاہ رخ خان کی فلمسازوں کو مبارکباد

Published On 14 March,2023 09:03 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) شاہ رخ خان نے انڈین فلم انڈسٹری کیلئے دو آسکر ایوارڈ جیتنے والے فلمسازوں کو جذبات سے بھرپور مبارکباد دی ہے۔

فلم ’آر آر آر‘ کے گانے اور ’دی ایلیفنٹ وسپرز‘ ڈاکیومینٹری نے بھارت کیلئے دوآسکر انعام جیتے ہیں،بالی وڈ کنگ نے ٹویٹر پر دونوں فلموں کی ٹیم کو گلے لگانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔

شاہ رخ خان نے فلمساز ایس ایس راجہ مولی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ہماری فلم انڈسٹری کیلئے عالمی دروازے کھول دیئے ہیں۔

بالی وڈ کنگ نے لکھا کہ یہ دونوں آسکر ایوارڈ ہم سب کے کام کیلئے امید اور حوصلہ ہیں،’آر آر آر‘ کے گانے ’ناچو ناچو‘ کو بیسٹ اورجنل سونگ جبکہ ’دی ایلیفنٹ وسپرز‘ کو ڈاکیومینٹری شارٹ فلم کا آسکر ایوارڈ ملا ہے۔

 

Advertisement