کنگ خان کا بالی ووڈ پر راج برقرار

Published On 13 March,2023 08:11 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک)شاہ رخ خان کی بالی وڈ میں شہنشاہی برقرار ہے اور 'پٹھان' کی کامیابی کے ساتھ انہوں نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کنگ خان کی فلم ’پٹھان کے ساتھ دھماکہ خیز واپسی ہوئی ہے ،’پٹھان‘ پوری دنیا سے اب 1000 کروڑ انڈین روپے سے زائد بزنس کرچکی ہے جس نے کنگ خان کو بالی وڈ میں نمبر ون بنادیا ہے۔

دوسرے نمبر پر دبنگ اسٹار سلمان خان ہیں، جن کی شہرت پر فلموں کی کامیابی اور ناکامی سے کوئی اثر نہیں پڑتا جبکہ فہرست میں تیسرے نمبر پر اکشے کمار براجمان ہیں، اگرچہ ان کو اپنی نئی فلموں کے فلاپ ہونے کا صدمہ سہنا پڑا لیکن ان کی شہرت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

چوتھے نمبر پر ایکشن اسٹار ہریتھک روشن ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ’فائٹر‘ کی ریلیز کے بعد وہ مزید اونچائیاں فتح کریں گے جبکہ رنبیر کپور پانچویں نمبر پر موجود ہیں، ان کی نئی فلم ’تو جھوٹا میں مکار‘ بالی وڈ میں اچھا بزنس کررہی ہے۔

کارتک آریان چھٹے جبکہ عامر خان ساتویں نمبر پر موجود ہیں، عامر خان کے مداح اس وقت کے منتظر ہیں جب ایک بلاک بسٹر کے ساتھ وہ اپنا کھویا مقام دوبارہ حاصل کرلیں گے۔

 

Advertisement