سنیتا مارشل لیڈی پولیس آفیسر کا کردار ادا کرنے کی خواہشمند

Published On 13 March,2023 02:27 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے لیڈی پولیس آفیسر کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

سنیتا مارشل ایک خوبصورت پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں، ان کے حالیہ ڈراموں ’ خدا اور محبت 3 ‘، ’ پنجرا ‘ اور ’ اولاد ‘ کو ناظرین نے بہت سراہا جبکہ ’ میرا سائیں ‘ میں بھی ان کی اداکاری کو مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔

حال ہی میں سنیتا مارشل نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے مختلف پروجیکٹس کے حوالے سے بات کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ مستقبل میں کس قسم کے کردار ادا کرنا چاہیں گی۔

سنیتا مارشل نے کہا کہ انہیں کسی بھی پروفیشنل ایتھلیٹ کا کردار ادا کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں ایک لیڈی پولیس آفیسر کا کردار کرنا چاہوں گی اور یہی وہ کردار ہے جو میں واقعی ہی ادا کرنا چاہتی ہوں۔

Advertisement