بھارت سمیت دیگر ممالک ہمارے ڈراموں کا مقابلہ نہیں کرسکتے: ثانیہ سعید

Published On 13 March,2023 09:03 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک ہمارے ڈراموں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں آنے والے نئے اداکار اچھا کام کر رہے ہیں،بھارت سمیت دیگر ممالک کے ٹی وی ڈرامے موضوع کے اعتبار پاکستانی ڈرامے کا مقابلہ نہیں کر سکتے پاکستان کے ڈرامے میں آج بھی اپنی ثقافت کے دائرے میں رہتے ہوئے موضوعاتی کام ہو رہا ہے۔

ثانیہ سعید کا مزید کہنا تھا کہ شوبز کی دنیا میں آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کا فن سے لگاؤ ہے، میرے نزدیک اصل فنکار وہی ہے جو کسی بھی کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے ۔

انہوں نےکہا کہ امید ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح سے کامیابی کے ساتھ جاری رہے گا پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری اس وقت پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کرچکی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے پاس بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے۔
 

Advertisement