انوشے اشرف نے رمضان سے قبل سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی

Published On 14 March,2023 02:21 am

لاہور : ( ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے رمضان سے قبل روحانی پاکیزگی کیلئے سوشل میڈیا سے ایک ہفتے کی دوری اختیار کر لی۔

اداکارہ و میزبان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ رمضان کے برکت والے مہینے سے قبل میں اپنے دل و دماغ اور روح کی پاکیزگی کے لیے سوشل میڈیا سے ایک ہفتے کے لیے وقفہ لے رہی ہوں۔

انوشے نے انسٹاگرام پوسٹ میں پرفضا مقام سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ رمضان کا آغاز کھلے دماغ سے کرسکوں تاکہ ماہ مبارک کی برکات اور نیکیاں حاصل کرسکوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں اس ایک ہفتے میں پہاڑوں پر جاؤں گی اور ایک روحانی تربیت کے پروگرام میں شریک ہوں گی جہاں عبادت، مطالعہ، مراقبہ اور تبادلہ خیالات کے سیشن ہوں گے، اس دوران اپنی سوشل میڈیا فیملی کو یاد کروں گی، میں آپ سب سے پیار کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی۔

Advertisement