ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار شاہد کپور کی نئی ویب سیریز ’فرضی‘ کا سین کاپی کرنے والے یوٹیوبر کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اسے شاہد کپور اور وجے سیتھوپاتھی کی ویب سیریز ’فرضی‘ کا ایک سین کاپی کرتے دیکھا گیا۔
پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے یوٹیوبر جورآور سنگھ کالسی کو فرضی کا سین کاپی کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی چلانے اور سڑک پر نوٹوں کی بارش کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔
@gurgaonpolice arrested Delhi-based YouTuber Joravar Singh Kalsi and his friend
— Dr. Leena Dhankhar (@leenadhankhar) March 14, 2023
for allegedly rash driving after a purported video clip of him enacting a scene from a web series was circulated on social media. He was seen throwing fake currency notes on the road from the car. pic.twitter.com/akEDweGhJ7
وائرل ویڈیو میں جورآور سنگھ کو اپنے دوست کے کہنے پر گاڑی کی ڈِگی کو کھول کر سڑک پر جعلی نوٹ پھینکتے ہوئے دیکھا گیا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے مذکورہ یوٹیوبر کے خلاف کارروائی کی اور اسے حراست میں لے لیا۔