پاکستان سے محبت اور رواداری کیلئے فنکاروں کا خصوصی پیغام جاری

Published On 20 May,2023 10:37 am

لاہور: (دنیا نیوز) 9 مئی کو ہونے والے واقعات پر پاکستان سے محبت اور رواداری کیلئے فنکاروں نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ میرا دل پاکستان ہے، میری جان پاکستان ہے، میری شناخت کا مان پاکستان ہے، ہماری شناخت قائم ہے ہمارے اتحاد پر، اگر ہم اپنا اتحاد کھو دیں گے تو اپنی شناخت کھو دیں گے، یہ وقت ہے کہ ہمیں پاکستان کے جھنڈے تلے ایک ہونا ہے۔

شان شاہد نے کہا کہ پاکستان کا ذرہ ذرہ ، اینٹ، جنگل، دریا ، درخت سب ہمارا اپنا ہے، جب بھی ہم اسے کوئی نقصان پہنچاتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے، ہمیں پاکستان کو جوڑنا ہے توڑنا نہیں۔

گلوکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ طوفاں جو ہے اٹھا اسے مل کے موڑنا ہے، نفرتوں کو اتار پھینکنا اور امن ڈھونڈنا ہے، یہ ملک ہے ہمارا اور ہم ہیں اس کے صدقے، اسے ہمیں توڑنا نہیں بلکہ جوڑنا ہے۔

گلوکار نجم شیراز نے کہا کہ اس وقت ہم سب پاکستانیوں کے دل دُکھی ہیں کہ یہ ہم کہاں آ کھڑے ہیں، کوئی محب وطن نہیں چاہتا کہ ملک میں نفرتیں ہوں، بھائی بھائی سے لڑے اور خون بہے، ہم نے دلوں کو توڑنا نہیں جوڑنا ہے۔
 

Advertisement