اداکار احسن خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Published On 07 June,2023 09:57 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مایا ناز اداکار اور میزبان احسن خان کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے ۔

اداکار احسن خان کے دوست فیصل کپاڈیہ نے انسٹاگرام پر احسن خان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک بچے کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں، فیصل نے لکھا کہ اپنی بتھیجی کو اس دنیا میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

فیصل نے مزید کہا کہ  احسن خان اور انکی اہلیہ فاطمہ کو مبارکباد  ، ساتھ ہی انہوں نے احسن خان کی ننھی پری کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ  اس بچی کے پاس آپ دونوں کی طرح اخلاق اور رحمدلی ہو ایک لمبی اور خوشیوں بھری زندگی ہو ۔

واضح رہے کہ احسن خان کی شادی فاطمہ خان سے 2008 میں ہوئی، انکے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہوگئی ہیں۔ 

Advertisement