برسوں بعد بھی مادھوری کا حسن ماند نہ پڑا، نئی تصاویر نے دھوم مچا دی

Published On 23 June,2023 12:14 pm

ممبئی: (یب ڈیسک) بالی ووڈ میں حسن کی دیوی کہلائی جانے والی مادھوری ڈکشٹ اور ان کے خاوند ڈاکٹر شری رام نینے نے اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

یہ تصاویر فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہیں، مادھوری اور شری رام نے لگژری کشتی پر ایک دوسرے کی تصاویر کھینچیں۔

مادھوری سفید رنگ میں نہایت دلکش لگ رہی ہیں جبکہ ڈاکٹر شری رام نے سیاہ شرٹ پہنی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر شری رام نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ دل، آنکھ کے اشارے اور کیمرے کی تصاویر کے ذریعے ہم مستقل ایک دوسرے کی ہر ادا سے محبت کرتے ہیں۔