نادیہ افگن نے یمنیٰ زیدی کو سب سے زیادہ ’اوور ریٹڈ‘ اداکارہ قرار دے دیا

Published On 24 June,2023 07:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ افگن نے کہا ہے کہ اس وقت یمنیٰ زیدی سب سے زیادہ ’اوور ریٹڈ‘ اداکارہ ہیں۔

اداکارہ نادیہ افگن نے گزشتہ دنوں ایک نجی چینل شو میں شرکت جہاں انہوں نے حالیہ نشر ہونے والے ڈراموں اور ان میں کام کرنے والے فنکاروں سے متعلق پوچھے سوالات کے جواب دیے۔

میزبان نے نادیہ افگن سے سوال کیا کہ موجودہ معروف اداکاراؤں میں سے سب سے زیادہ اوور ریٹڈ اداکارہ کون سی ہیں؟، تو اس پر اپنی رائے کا اظہار کرتے اداکارہ نادیہ افگن نے کہ اس وقت یمنیٰ زیدی سب سے زیادہ اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈراموں میں محبت کا غلط تصور پیش کیا جا رہا ہے، دکھایا جاتا ہے کہ اگر کسی کو محبت ہوگئی ہے تو وہ اگلے کے ساتھ زور زبردستی کر کے اسے اپنا سکتا ہے پھر چاہے سامنے والے کی مرضی ہو یا نہ ہو۔