ہما قریشی کی نئی فلم ’’ ترلا ‘‘ کا ٹریلر ریلیز

Published On 25 June,2023 02:48 am

ممبئی : ( ویب ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہما قریشی کی نئی فلم ’’ ترلا ‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم بھارت کی معروف شیف اور فوڈ رائٹر ترلا دلال کی زندگی پر بنائی گئی ہے اور فلم کے ٹیزر میں ہما قریشی کھانوں کے لیے اپنے پیار کا اظہار کرتی نظر آ رہی ہیں۔

فلم ’ترلا‘ کے ہدایت کار پیوش گپتا ہیں جبکہ اس کی کاسٹ میں ہما قریشی کے علاوہ شارب ہاشمی بھی شامل ہیں۔

فلم کو آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم زِی فائیو پر ریلیز کیا جائے گا۔

فلم اور اس کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہما قریشی کا کہنا تھا کہ ترلا ایک چلتی پھرتی اور محسوس کرنے والی فلم ہے جس میں جذبات کی بھرمار اور ذائقے دار تفریح کی سجاوٹ ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی والدہ کے ساتھ ان کے کوکری شو کو دیکھ کر اور ان کی کک بک سے بہت سے پکوانوں کو دوبارہ بنا کر بڑی ہوئی ہوں، اس لیے ان کے متاثر کن سفر کو زندگی میں لانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔