سہانا خان جلد والد شاہ رخ خان کیساتھ بڑی سکرین پر نظر آئیں گی

Published On 27 June,2023 10:32 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) سہانا خان اپنے والد بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ جلد بڑے پردے پر ڈیبیو کریں گی۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس فلم کو شاہ رُخ خان کی بلاک بسٹر فلم پٹھان کے ہدایتکار سدھارتھ آنند پروڈیوس کریں گے جو ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کی ہدایت کاری بھی کریں گے۔

فلم کا نام تاحال سامنے نہیں آسکا تاہم یہ فلم شاہ رُخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور مارفلکس پکچرز کی مشترکہ پروڈکشن ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم کی پری پروڈکشن کا کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے جبکہ سہانا خان اور شاہ رُخ خان اس فلم کیلئے بےحد پُرجوش ہیں۔