موجودہ قومی ٹیم میں مذہب کا عنصر نمایاں ہے جو اچھی چیز ہے: اشنا شاہ

Published On 06 November,2023 09:01 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم میں مذہب کا عنصر خاصا نمایاں ہے جبکہ احسن خان کی رائے کے مطابق موجودہ ٹیم ایک بہت اچھی ٹیم ہے۔

نجی ٹی وی چینل پر ایک شو کے دوران سابق فاسٹ بولر اور میزبان شعیب اختر نے اداکارہ اشنا شاہ اور اداکار احسن خان سے مختلف موضوعات پر دلچسپ سوال کیے اور اسی دوران شعیب اختر نے یہ بھی پوچھا کہ پاکستان ٹیم کو دیکھ کر پہلا تاثر آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے؟

سوال کے جواب میں اشنا شاہ نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ میں نے کبھی ٹیم کواس گہری نگاہ سے نہیں دیکھا، میری پرورش کینیڈا میں ہوئی، میں نے لیجنڈ کرکٹرز کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا اس لیے میں اس ٹیم کا موازنہ پچھلی ٹیموں سے نہیں کرسکتی لیکن اتنا کہوں گی کہ موجودہ ٹیم نے ایک نظریےکے تحت اچھا مقام حاصل کیا ہے،ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے۔

اشنا شاہ کے مطابق موجودہ ٹیم نے خود کو ایک زاویے پر رکھ کر پیش کیا ہےاور وہ زاویہ مذہب کا ہے جوکہ ایک اچھی چیز ہے۔

اشنا شاہ کے مطابق موجودہ ٹیم نے جو اپنی امیج ظاہر کی ہے اس میں بھائی چارہ، اللہ کی برتری،اتحاد سب کچھ ہے جوکہ میرے خیال سے اچھی چیز ہے۔