لاہور: (ویب ڈیسک) معروف گلوکار اور برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد کے والد انتقال کر گئے۔
جواد احمد نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں اپنے والد پروفیسر توقیر احمد کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اُن کے والد لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔
گلوکار نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ اُن کے والد کی نماز جنازہ آج اُن کی رہائش گاہ جوہر ٹاؤن میں بعد نمازِ ظہر ادا کی جائے گی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے جواد احمد کے والد کے انتقال کی خبر پر دُکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔