دبئی: (ویب ڈیسک) تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے نامور گلوکار، سوشل میڈیا سٹار اور بگ باس سیزن 16 کے امیدوار عبدو روزک کی منگنی ٹوٹ گئی۔
رپورٹس کے مطابق عبدو روزک کی دبئی کے مال میں رواں سال فروری میں 19 سالہ امیرہ سے ملاقات ہوئی تھی جو دوستی اور پھر محبت میں بدل گئی۔
عبدو روزک نے 24 اپریل 2024 کو امیرہ سے منگنی کی لیکن منگنی کا اعلان مئی میں کیا تھا اور سوشل میڈیا پر انگوٹھی پہنانے کی تصاویر بھی جاری کی تھیں۔
تاہم اب 5 ماہ بعد دونوں کی منگنی ٹوٹ گئی اور رشتہ ختم ہونے کی وجہ ثقافتی خلیج کو قرار دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے عبدو روزک کا کہنا تھا کہ مجھے ایسی شریک حیات کی ضرورت ہے جو ذہنی طور پر مضبوط اور زندگی کے نئے سفر کیلئے تیار ہو۔
واضح رہے کہ عبدو روزک کی عمر 21 برس ہے اور وہ دبئی میں مقیم ہیں، ان کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے۔