ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ذہنی عارضہ میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا کہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس میں اُنہیں کسی بھی کام پر زیادہ وقت اور توجہ دینے میں دشواری ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں اٹینشن ڈیفیسٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر میں مبتلا ہوں اور اسی وجہ سے میں میک اپ سیٹ پر 45 منٹ سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتی اسی لیے میں سادہ رہنے پر ترجیح دیتی ہوں۔
عالیہ کا کہنا تھا کہ اسی بیماری کی وجہ سے، میں اپنا ہر کام جلدی کرتی ہوں، میں چاہتی ہوں کہ میرے ساتھ کام کرنے والے لوگ بھی کسی کام میں زیادہ وقت نہ لگائیں۔
واضح رہے کہ اے ڈی ایچ ڈی (اٹینشن ڈیفیسیٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر) ایک ذہنی عارضہ ہے جس میں مبتلا افراد ضرورت سے زیادہ سرگرمیوں سے دور رہتے ہیں، توجہ دینے میں دشواری اور نتائج کی پرواہ کیے بغیر کام سرانجام دیتے ہیں۔