ورلڈ کلچرل فیسٹیول: تھیٹر پلے ’تعلیم بالغاں 2.0‘ دوبارہ پیش

Published On 11 October,2024 09:46 am

کراچی: (ویب ڈیسک) آرٹس کونسل کراچی میں جاری عالمی ثقافتی میلے کے پندرہویں روز ہسپانوی گروپ کی جانب سے ورکشاب کا انعقاد کیا گیا جبکہ باذوق شہریوں کی فرمائش پر تھیٹر پلے "تعلیم بالغاں 2.0 دوبارہ پیش کیا گیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے تھیٹرز لوگوں کی اصلاح کا سبب بنتے ہیں جن میں مزاح کے ساتھ معاشرتی خرابیوں کو فنی مہارت کے ساتھ اجاگر کیا ہو۔

ہدایتکار فرحان احمد کا کہنا تھا یہ کھیل دوبارہ سے لکھا ہے اور حالات حاضرہ کے مسائل اور موضوعات کو بحث بنایا۔

یاد رہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں یہ رنگا رنگ ورلڈ کلچر فیسٹیول 2 نومبر تک جاری رہے گا۔